ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /    کچھ لوگوں کو حیرانی ہے کہ صفر نشست حاصل کرنے کے بعد مودی یہاں کیوں ہے: مودی 

   کچھ لوگوں کو حیرانی ہے کہ صفر نشست حاصل کرنے کے بعد مودی یہاں کیوں ہے: مودی 

Sat, 08 Jun 2019 21:44:18    S.O. News Service

 کیرالہ 8جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تری شور میں مودی نے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گرووایور آنے کا موقع ملا، یہ ہماری خوش نصیبی کی بات ہے۔ میں بی جے پی کارکنوں اور کیرل کے لوگوں کا شکریہ کرتا ہوں کہ انہوں نے جمہوریت کے جشن میں فعال طور پر حصہ لیا۔ سیاسی پارٹی عوام کے مزاج کو تسلیم نہیں کر پائیچ لیکن عوام نے بی جے پی اور این ڈی اے کے حق میں واضح مینڈیٹ دیا۔ میں سر جھکا کر عوام کو سلام کرتا ہوں۔ مودی نے کہا کہ بہت سے لوگ حیران ہیں کہ بی جے پی کو کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں ہوئی؛لیکن پھر بھی مودی کیرالہ میں کیوں ہے۔ لیکن ملک میں الیکشن جیتنے کے بعد 130کروڑ شہریوں کی خصوصی ذمہ داری ہوتی ہے؛اس لیے جو ہمیں جتاتے ہیں، وہ بھی ہمارے ہیں اور جو اس بار ہمیں شکست دینے میں لگے تھے،وہ بھی ہمارے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بی جے پی کارکن صرف انتخابی سیاست کے لئے انتخابی میدان میں نہیں ہوتے۔ ہم 365 دن اپنے سیاسی مشورہ کی بنیاد پر عوامی خدمات میں لگے رہتے ہیں۔ ہم سیاست میں صرف حکومت بنانے نہیں آئے ہیں، ہم ”سیاست میں ملک“بنانے آئے ہیں۔ ہمیں عوام 5 سال کے لئے  نمائندہ بناتے ہیں۔ہم ”عوام خدمت گار ہیں جو زندگی بھر رہے ہیں اور عوام کے لئے وقف ہیں۔


Share: